بیرون ملک پھنسے 249 پاکستانی ملتان پہنچ گئے

May 27, 2020


بیرون ملک پھنسے 249 مسافر دوحہ سے آنے والی غیر ملکی خصوصی پرواز کے ذریعے ملتان پہنچ گئے۔

عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیےدنیا بھر میں لگائے جانے والے لاک ڈاؤن کے باعث ہزاروں پاکستانی بیرون ملک پھنس گئے ہیں جن کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق دوحہ سے آنے والی غیرملکی خصوصی پرواز کے ذریعے 249 مسافر ملتان پہنچ گئے۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آنے والے مسافروں میں سے 222 مسافروں کو لیبر کمپلیکس قرنطینہ منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ 27 مسافروں کو ہوٹل منتقل کیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ہوٹل منتقل ہونے والے تمام مسافر اپنے اخراجات خود برداشت کریں گے۔