بیرون ملک پھنسے 285 مسافر دو مختلف پروازوں سے ذریعے ملتان پہنچ گئےہیں۔
عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیےدنیا بھر میں لگائے جانے والے لاک ڈاؤن کے باعث ہزاروں پاکستانی بیرون ملک پھنس گئے ہیں جن کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق شارجہ اور مسقط سے آنے والی دو پروازوں سے285 مسافر آج ملتان پہنچے ہیں۔
پی آئی اے کی پرواز پی کے 406 سے 141 مسافر ملتان پہنچے ہیں ، جن میں سے 106مسافروں کو قرنطینہ سینٹر لودھراں جبکہ 35 مسافروں کو مقامی ہوٹلز منتقل کیا گیا ہے۔
پی آئی اے کی دوسری پروازپی کے 382 سے 144 مسافرملتان پہنچےہیں، جن میں سے102مسافروں کو لیبر کمپلیکس قرنطینہ ملتان اور41مسافروں کو ہوٹل منتقل کردیا گیاہے۔
ذرائع کے مطابق بیرون ملک سے ملتان آنے والے ایک مسافر کو نشتر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔