حکومتی ترجمان 2017 اور 2018 سے متعلق حقائق بھی سامنے لائیں، جہانگیر ترین

May 27, 2020

حکومتی ترجمان 2017 اور 2018 سے متعلق حقائق بھی سامنے لائیں، جہانگیر ترین

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ حکومتی ترجمان 2017 اور 2018 سے متعلق حقائق بھی سامنے لائیں۔

اپنے ایک بیان میں جہانگیر خان ترین کا کہنا تھا کہ اگر حکومتی ترجمان حقائق سامنے لائیں گے تو ان کا شکر گزار رہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ 18-2017 میں صرف میں گنے کی 180روپے کی سپورٹ قیمت دے رہا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہا کہ دیگر شوگر ملز پر 140روپے پر میں گنا خریدنے کا الزام ہے۔

جہانگیر ترین نے یہ بھی کہا کہ اس حقیقت پر میرے لیڈر کی جانب سے پذیرائی کی گئی ہے۔