اسلام آباد میں فائرنگ سےاے ایس آئی اور ہیڈ کانسٹیبل شہید

May 28, 2020

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترنول میں فائرنگ کر کے ڈیوٹی پر مامور ہیڈ کانسٹیبل اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) کو شہید کر دیا گیا۔ترنول کے علاقے میں رات گئے فائرنگ سے شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل کی شناخت محمد سجاد اور اے ایس آئی کی شناخت محسن ظفر کے نام سے ہوئی۔بعدازاں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس ہیڈ کوارٹر میں ادا کر دی گئی جس میں آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان، سینئر پولیس افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔