امریکا :طوفانی بگولے نے تباہی مچادی

May 28, 2020

امریکی ریاست اوکلاہوما، ٹیکساس، اور لوزیانا کے مختلف شہروں میں طوفانی بگولے نے تباہی مچادی ہے۔

مختلف ریاستوں میں کئی طوفانی بگولے رپورٹ ہوئے جبکہ یوں دیوہیکل بگولوں سے جہاں لوگ خوفزدہ ہو گئے وہیں کئی گھروں کی چھتیں اُڑ گئیں۔

مختلف حادثات میں چھ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور کئی زخمی ہوئے۔