وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان سے غیر قانونی طور پر یورپ جانے والوں کی تعداد میں 64 فیصد ریکارڈ کمی ہوئی ہے، محدود دستیاب وسائل کے ذریعے یہ کامیابی حاصل کرنا ایک چیلنجنگ ٹاسک ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ڈی جی انٹرنیشنل سینٹر فار مائیگریشن پالیسی ڈیولپمنٹ اور یورپی یونین کی بارڈر اینڈ کوسٹ گارڈ ایجنسی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
اس دوران غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے باہمی تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ سدِباب اور بارڈر مینجمنٹ کے لیے مشترکہ اقدامات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن کا 100 فیصد خاتمہ ہدف ہے، جسے ہر صورت حاصل کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی مائیگریشن میں کمی کے لیے لیگل مائیگریشن کی نئی راہیں کھولنا ضروری ہے۔
ڈائریکٹر جنرل آئی سی ایم پی ڈی کی پاکستان کی غیر قانونی امیگریشن کے خلاف کاوشوں کی تعریف کی۔