بل گیٹس کے سازشی نظریئے کی افریقا میں گونج

May 29, 2020

کراچی ( جنگ نیوز ) دنیا کے متمول ترین شخص بل گیٹس کا سازشی نظریہ افریقا میں گونجنے لگا ۔

کینیا کے دارالحکومت نیروبی کے گورنر مائیک سونکو نے بل گیٹس کی ایک پرانی وڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے مستقبل میں ممکنہ طور پر پھیلنے والی عالمگیر وبا سے خبردار کیا ہے ۔

گورنر نے اس وڈیو کو عنوان دیا َ بل گیٹس نے 2015 ہی میں کورونا وائرس سے خبردار کر دیا تھا ۔

بل گیٹس کے ویکسین پروگرام نے افریقا میں قیاس آرائیوں کو ہوا دی ہے۔