دوہرے قتل کے ملزموں سمیت50سماج دشمن پکڑے گئے

May 29, 2020

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں سے 50سماج دشمن گرفتار کر لئے گئے۔ گوجر خان پولیس نے دوہرے قتل کی واردات میں ملوث 5 ملزموں کو 72گھنٹوں کے اندرگرفتار کرلیا۔ راولپنڈی پولیس نے 7ملزموں کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 25لٹرشراب،400گرام چرس، 50روند پستول، 20پتنگیں برآمد کر لیں۔ پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنیوالے 2ملزموں کو بھی گرفتار کر لیا۔ ویسٹریج پولیس نے 8قمار بازوں کو دھر لیا۔گوجر خان اورکلر سیداں اورپولیس نے کیٹیگری (بی ) کے 2اشتہاری مجرموں کو دھر لیا۔ واہ کینٹ پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ڈیڑھ کلو کے قریب چرس برآمد کی ۔چونترہ اور صادق آباد پولیس نے قتل کے مقدمات میں ملوث کیٹیگری (اے) کے 2اشتہاری مجرموں کو گرفتار کرلیا۔وفا قی پولیس نے بھی 4 ون ویلرز اور تین اشتہاری مجرموں سمیت 22 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ و ایمو نیشن برآمد کر لیا۔ لو ہی بھیر پولیس نے شیشہ سینٹر پر ریڈ کرکے 12ملزموں کو گرفتار کر لیا۔