جی سی یونیورسٹی میں داخلوںکانیا شیڈول جاری

May 29, 2020

لاہور(خبر نگار)جی سی یونیورسٹی لاہور نے ایم فل/ ایم ایس داخلوں کا نیا شیڈول جاری کر دیا۔نئے شیڈول کے مطابق GAT ٹیسٹ 15 اور 16 اگست کو ہوگا۔ امیدوار 24 جولائی تک داخلے کیلئے درخواست جمع کروا سکیں گے۔یونیورسٹی درخواستیں پوسٹل سروسز کے ذریعے وصول کریگی۔