ماتحت عدالتوں کی ونٹرزون میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

May 29, 2020

کوئٹہ(خ ن)عدالت عالیہ بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق عدالت عالیہ کی ماتحت عدالتوں کی ونٹرزون میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں تمام سول کورٹس بمقام کوئٹہ، خضدار قلات، ساراوان بمقام مستونگ دشت(مستونگ) سوراب،پنجگور،ژوب،بوری سنجاوی بمقام لورالائی، بارکھان دُکی، زیارت،مسلم باغ، قلعہ سیف اللہ،موسی خیل، پشین بسمہ اور چمن میں گرمیوں کی تعطیلات 22 جون 2020 تا 27 جون2020ء کی بجائے یکم جون 2020 تا 14جون 2020ء تک ہوگی۔ تمام سول اور کرائمنل کورٹس کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے سدباب کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے 15جون 2020 سے ریگولر سماعت شروع کرے گی۔