اینٹی کرپشن کا چھاپہ، رشوت لینے کے الزام میں سب انجینئر گرفتار

May 29, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر)اینٹی کرپشن وہاڑی کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہو ئے تحصیل کونسل وہاڑی کے سب انجینئر محمد عثمان کو گرفتار کرکے اس سے رشوت کی رقم 12ہزار رو پے برآمد کرلی ہے۔ اسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عدنان آصف بھٹہ نے محمد عمر کی نشاندہی پر سول جج وہاڑی کے ہمراہ چھاپہ مارا ۔انجیئر محمد عثمان نے وہاڑی کے چک نمبر 24 /wb میں سڑک کی تعمیر کی میں رشوت لی تھی جسے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔