• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا مقصد معیشت کو استحکام کی طرف لے جانا ہے، بلال اظہر کیانی

وفاقی وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ حکومت کا مقصد معیشت کو استحکام کو طرف لے جانا ہے۔

بلال اظہر کیانی نے اسلام آباد میں چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد لنگڑیال کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے مہنگائی میں نمایاں کمی ہوئی، ہمارا مقصد معیشت کو استحکام کی طرف لے جانا ہے۔

وزیر مملکت برائے خزانہ نے مزید کہا کہ اس سال ٹیرف اصلاحات کی ہیں، 5 سالہ ٹیرف پالیسی دی ہے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے فنڈز بڑھا دیے ہیں، تنخواہ دار طبقے کےلیے ٹیکس میں کمی کی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام معاشی استحکام کی بنیاد بنا، ہم چاہتے ہیں معیشت کے استحکام سے ڈالر آسکیں۔

بلال اظہر کیانی نے یہ بھی کہا کہ ہم نے چادر دیکھ کر ریلیف دینے کے اقدامات کیے ہیں، ہم نے برامدات بڑھانے کے لیے اقدامات کیے ہیں، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے فنڈز بڑھا دیے ہیں۔ تنخواہ دار طبقے کےلیے ٹیکس میں کمی کی ہے

قومی خبریں سے مزید