کراچی میں سخت لاک ڈاؤن ساڑھے تین گھنٹے بعد مکمل

May 29, 2020

دوپہر 12 سے ساڑھے 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن جاری رہے گا

سندھ حکومت کی جانب سے عالمی وبا کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے آج کراچی سمیت صوبے بھر میں دوپہر 12 سے ساڑھے 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن جاری رہا۔

لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کو بھی گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں تھی۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ آج (جمعہ) کے روز کراچی میں دوپہر 12 سے ساڑھے تین بجے تک سخت لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔ لاک ڈاؤن کے دوران کاروباری مراکز اور ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔

پولیس کے مطابق شہر بھر میں نماز جمعہ کی ادائیگی مساجدوں میں ایس او پی کے تحت ادا کی جائے گی۔

اس کے علاوہ کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی برقرار ہے۔

واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کا دورانیہ 12 بجے سے ساڑھے 3 بجے تک تھا جبکہ ساڑھے 3 بجے کے بعد شام ساڑھے 6 بجے تک دکانیں کھولنے اور خرید و فروخت کی اجازت ہوگی جس کے بعد معمول کے مطابق لاک ڈاؤن شروع ہو جائے گا۔