آج سے ملک میں غیر معمولی بارشوں کی پیشگوئی

May 29, 2020

محکمہ موسمیات کی جانب سے آج سے ملک میں غیر معمولی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج (جمعہ) سے منگل تک پنجاب میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ خصوصاً چاول اور کپاس کی کاشت کےعلاقوں میں تیز آندھی اور بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کاشتکار وں کو حالیہ بارشوں کو مدنظر رکھتے ہوئے فصلیں کاشت کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

لاہور کے محکمہ موسمیات کے مطابق کہ پنجاب کےمختلف علاقوں میں تیز ہوائیں چل رہی ہیں، تیز ہواؤں کے چلنےسے درجہ حرارت میں کمی آ گئی ہے۔

لاہور میں کم سےکم درجہ حرارت 24 اور زیادہ سےزیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔