بھارتی پولیس اہلکار نے کورونا سے بچاؤ کیلئے گانا تیار کر لیا

May 29, 2020

بھارتی پولیس اہلکار نے عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق عوام میں شعور بیدار کرنے اور اس سے بچاؤ کے اقدامات پر عمل کرنے کے لیے گانا تیار کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ایک پولیس اہلکار گانے کے ذریعے عوام کو وبائی بیماری کورونا سے خبر دار کر رہا ہے، اس سے بچنے اور اس کے لیے کیے گئے اقدامات پر عمل کرنے کی بھی تلقین کر رہا ہے ۔

اس ویڈیو کو اب تک 14 ہزار سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں جبکہ یہ ویڈیو سیکڑوں بار لائیک کی جا چکی ہے۔

بھارتی عوام کی جانب سے سوہن رگھوونشی نامی اس پولیس اہلکار کی سریلی آواز اور اُن کے کورونا سے بچاؤ کے لیے دیئے گئے پیغام کو بے حد سراہا جا رہا ہے۔

دنیا میں لاکھوں افراد کی جان لینے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے پولیس اہلکار کی جانب سے گائے گئے گانے کے بول کچھ یوں ہیں ’ یہ وائرس مانگے جان ، نہ نکلو گھر سے یارو، یہ کورونا بڑا بدنام ، یہ وائرس مانگے جان ۔‘