پہلے سے بہت بہتر محسوس کررہا ہوں، توفیق عمر

May 29, 2020

سابق ٹیسٹ کرکٹر توفیق عمر نے کہا ہے کہ وہ پہلے سے بہت بہتر محسوس کررہے ہیں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر کا گزشتہ ہفتے کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے بعد توفیق عمر نے خود کو گھر پر ہی قرنطینہ کرلیا تھا۔

توفیق عمر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی علامات نہ ہونے کے برابر تھیں لیکن ٹیسٹ مثبت آیا۔

سابق ٹیسٹ اوپنر کا کہنا ہے کہ پہلے سے بہت بہتر محسوس کررہا ہوں، دو روز کے بعد دوبارہ کوویڈ 19 ٹیسٹ کراؤں گا۔

یہ بھی پڑھیے: توفیق عمر کورونا کا شکار

بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے توفیق عمر نے عوام کو پیغام دیا کہ گھروں میں رہیں اور احتیاط کریں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر پی سی بی کی جونیئر سلیکشن کمیٹی کے رکن بھی ہیں اور انہوں نے 44 ٹیسٹ اور 22 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔