نئی دلی : بندروں کا لیبارٹری اسسٹنٹ پر حملہ ، کورونا ٹیسٹ کِٹس لے اُڑے

May 29, 2020

نئی دلی : بندروں کا لیبارٹری اسسٹنٹ پر حملہ ، کورونا ٹیسٹ کِٹس لے اُڑے

بھارت میں بندروں کا ایک گروپ لیبارٹری معاون پر حملہ کرکے کورونا وائرس کی ٹیسٹ کِٹس لے اُڑا۔

واقعہ بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں پیش آیا، جہاں بندروں کی بہتات سے پہلے ہی شہری تنگ دکھائی دیتے ہیں۔

ایک بندر تارو ں پر لٹکا کورونا وائرس کی ٹیسٹ کِٹ چباتا ہوا بھی دیکھا گيا۔

مقامی میڈيا کے مطابق جن افراد کے سیمپلز بندر لے اڑے تھے، ان کے دوبارہ سیمپلز لیے گئے۔