بلدیاتی الیکشن کی تیاری کی جائے، چوہدری پرویز الٰہی

May 30, 2020

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ کے صدرو سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی سے ضلعی صدر راولپنڈی ڈویژن زبیر احمد خان اور جنرل سیکرٹری فیاض تبسم نے ملاقات کی اور چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ رکن قومی اسمبلی چوہدری سالک حسین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی نے راولپنڈی ڈویژن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ پارٹی کی تنظیم سازی جلد مکمل اور بلدیاتی الیکشن کیلئے بھرپور تیاری شروع کی جائے۔ کورونا سے متاثرہ مریضوں میں ماسک‘ سینی ٹائزر تقسیم کئے جائیں۔