سول سیکرٹریٹ کے بند محکموں کو محدود اسٹاف کے ساتھ کھولنے کافیصلہ

May 30, 2020

کوئٹہ ( آن لائن )کورنا وائرس کے باعث سول سیکرٹریٹ کے بند محکموں کو محدود سٹاف کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے محکموں کے سیکرٹری بجٹ اور ترقیاتی امور سے متعلق شعبوں کے ملازمین کے ساتھ فوری طور پر فرائض کی ادائیگی کا آغاز کریں گے سول سیکرٹریٹ میں وزیٹرز کا داخلہ ممنوع ہو گا۔