خواجہ فرید سوشل سکیورٹی ہسپتال میں کارڈیک بلاک کا قیام

May 31, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر پنجاب سوشل سیکیورٹی تنویر اقبال تبسم نے کہا ہے کہ خواجہ فرید سوشل سیکیورٹی ہاسپٹل ملتان میں کارڈیک بلاک کے قیام کا آغازکردیا گیا ہے ،جبکہ انڈسٹریل اسٹیٹ ملتان اور خانیوال میں سوشل سیکیورٹی ہسپتال قائم کئے جائیں گے ،جس سے طبی سہولیات میں اضافہ ہوگا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ملتان میں خواجہ فرید سوشل سیکوریٹی ہسپتال کے دورہ کے موقع پر کیا ،اس موقع پر میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر مختار رسول خان، ڈاکٹر طارق شیخ، ڈاکٹر عمر مشتاق جاوید کاظمی اور ڈاکٹر عبد العزیز پراچہ نےانہیں بریفنگ دی۔