استنبول کے ریسٹورنٹ میں ڈمیز کا استعمال

May 31, 2020

استنبول کے ریسٹورنٹ میں ڈمیز کا استعمال

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں کئی ماہ کی بندش کے بعد کاروبار زندگی کسی حد تک بحال ہونے لگا ہے مگر ریسٹورنٹس میں اب ایسے انتظامات کیے جارہے ہیں جو سماجی دوری کو برقرار رکھنے میں مدد دیں۔

دنیا کے مختلف ممالک میں ایسے منفرد آئیڈیاز سامنے آئے ہیں جن کے ذریعے ریسٹورنٹس صارفین کے لیے خطرہ کم کرنے کی کوشش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروبار کو بحال کررہے ہیں۔

ترکی کے شہر استنبول کے ایک ریسٹورنٹ میں سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کے لیے ڈمیز کو بہترین ملبوسات پہنا کر گاہک کے ساتھ والی ٹیبل پر بٹھا دیا گیا ہے تاکہ کھانا کھانے والوں کے درمیان سماجی فاصلہ برقرار رہے اور ساتھ ہی ریسٹورنٹ بھی گاہکوں سے بھرا ہوا دکھائی دے۔

شہریوں کی جانب سے ریسٹورنٹ کے اس اقدام کو بے حد سراہا گیا ہے۔