سکھر: کرپشن کیس میں گرفتار ملزم کا انتقال

May 31, 2020

سکھر میں کرپشن کے کیس میں گرفتار ملزم انجینئر اعجاز میمن دل کی تکلیف کے باعث انتقال کر گئے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ شب دل کی تکلیف کے باعث انجینئر اعجاز میمن کو سینٹرل جیل سکھر سے این آئی سی وی ڈی اسپتال لے جایا گیا تھا۔

اعجاز میمن پر ورکس اینڈ سروسز ڈپارٹمنٹ جیکب آباد میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام تھا۔

اعجاز میمن کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے 9 کروڑ روپے کی کرپشن کے الزام میں گرفتار کر رکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیئے: نندی پور کرپشن کیس، گرفتار ملزم کل جیل میں انتقال

انجینئر اعجاز میمن اور ان کے ساتھیوں کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس زیرِ سماعت تھا۔

سندھ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ آف پاکستان نے انجینئر اعجاز میمن کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی تھی۔