کینیڈا کی پاکستان ریلوے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

June 01, 2020

پاکستان میں کینیڈین ہائی کمشنر مس وینڈی گلیمور نے آج اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد سے ملاقات کی جس میں انہوں نے پاکستان ریلوے کی ترقی اور بہتری کیلئے سرمایہ کاری کرنے کا بھی اظہار کیا۔

ملاقات میں وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ کینیڈا اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات ہیں اور مستقبل میں تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔

کینیڈین ہائی کمشنر مس وینڈی گلیمور نے کہا کہ وہ خطے میں خوشحالی اور ترقی کے حوالے سے مل کر کا م کرنے کیلئے پر عزم ہیں ۔

کینیڈین ہائی کمشنر نے وفاقی وزیر اور خا ص طور پر حکومت پاکستان کی کورونا وائرس کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔

مس وینڈی نے کینیڈا کی طرف سے پاکستان ریلوے کی ترقی اور بہتری کیلئے سرمایہ کاری کرنے کا بھی اظہار کیا۔