دبئی سے شہریوں کے انخلاء میں افغانستان بازی لے گیا

June 01, 2020

عالمی وباء کورونا وائرس کے سبب دبئی سے اپنے شہریوں کے انخلاء میں افغانستان بازی لے گیا ۔

خلیجی اخبار گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق افغانستان اب تک 15 ہزار افغانوں کو دبئی سے وطن بھیج چکا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان نے 50 دن کے انخلاء آپریشن میں اب تک 12 ہزار افراد کو وطن واپس پہنچایا ہے۔

اس کے علاوہ بھارت 25 دن میں 10 ہزار بھارتیوں کو وطن بھیجنے میں کامیاب ہوا ہے۔