گورنر سندھ کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

June 01, 2020

وزیر اعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی اور ان سے کراچی میں پی آئی اے کے طیارے کے حادثے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔

اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے پٹرولیم مصنوعات میں ریکارڈ کمی پر وزیر اعظم کو مبارکباد دی، ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے سے عوام کو خاطر خواہ ریلیف ملے گا۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے سندھ کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے گورنر سندھ کی کاوشوں کو سراہا۔