چھاچھرو، پولیس نگرانی میں ذبح کئے گئے نایاب نسل کے ہرن کی تصویر وائرل

June 02, 2020

اسلام کوٹ(رپورٹ عبدالغنی بجیر)چھاچھرو عمرکوٹ روڈ پر پولیس نگرانی میں ذبح کئے گئے نایاب نسل کے ہرن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل۔ تفصیلات کے مطابق چھاچھرو عمرکوٹ روڈ پر ذبح کئے گئے نایاب نسل کے ہرن کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔جس میں ایس ایچ او چھاچھرو و پولیس موبائل کی موجودگی میں ذبح کیا گیا ہرن روڈ پر موجود ہے۔ذرائع کے مطابق کچھ روز قبل گائوں مومن آباد کے قریب نامعلوم شکاریوں نے ہرن کا شکار کرتے ہوئے گولیاں چلائیں اور ایک ہرن زخمی حالت میں بھاگتا ہوا سڑک کے قریب آیا اور علاقہ مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد اسے ذبح کیا گیا۔