حکومت اور مولانا عبدالعزیز کے مابین مذاکرات تعطل کا شکار

June 02, 2020

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے سکیورٹی زون کے دو داخلی راستوں نادرا چوک اور ایکسپریس چوک کو بند کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ریڈ زون جانے والوں سے کہا ہے کہ وہ متبادل راستے کے طور پر ایوب چوک اور سرینا چوک استعمال کریں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی طرف سے پیر کو بھی لال مسجد کے چاروں طرف سکیورٹی حصار قائم رہا اور ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے کسی نمازی کو مسجد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔ بتایا جاتا ہے کہ حکومتی اداروں اور مولانا عبدالعزیز غازی کے مابین مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے ہیں جن کی بحالی کیلئے مذہبی رہنمائوں سے مشاورت کی جارہی ہے۔