رفیع خاور المعروف ’ننھا‘ کی 34ویں برسی

June 02, 2020

پاکستان فلم انڈسٹری پراپنے منفرد انداز سے راج کرنے والے معروف اداکار رفیع خاور المعروف ”ننھا“ کو مداحوں سے بچھڑے34 برس بیت گئے۔

اداکارننھا نے اپنے فلمی کیرئیرکا آغاز 1966 میں فلم ”وطن کا سپاہی“ سے کیا لیکن انہیں اصل شہرت 1975میں فلم ”نوکر“ سے ملی۔

فلم‘’سالا صاحب“ نے لاہور میں مسلسل 300 ہفتے تک زیر نمائش رہ کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا جبکہ ننھا کی اداکارعلی اعجاز کے ساتھ جوڑی کو بھی بہت پسند کیا گیا۔

ننھا کی مزاحیہ اداکاری نے ٹی وی ڈرامہ ”الف نون“ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

ان کی مشہورفلموں میں سالا صاحب ،سونا چاندی،چوڑیاں ،سوہرا تے جوائی،دوستانہ و دیگر شامل ہیں مرحوم نے اپنے دور کی تمام ہیروئنوں کے ساتھ کردار نبھائے لیکن انکی جوڑی نازلی کے ساتھ زیادہ پسند کی جاتی تھی۔

انہوں نے اپنے عروج کے وقت 2 جون 1986 کو چند ناگزیر وجوہات کی بنا پرخود کشی کرلی۔