دوسروں کی خوشی میں خوش ہونا سیکھیں،آغا علی

June 03, 2020

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکار آغا علی نے صدف کنول اور شہروز سبزواری پر کی جانے والی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو دوسروں کی خوشی میں خوش ہونا سیکھنا چاہیئے۔اداکار کا کہنا تھا کہ کسی کے ذاتی مسئلے کو عوامی مسئلہ بنا کر بےعزت کرنے سے پہلے سوچ لیا کریں کہ یہ آپ کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔ انسٹاگرام پر ایک طویل پیغام اسٹوری میں شیئر کیا جس میں انہوں نے شہروز سبزواری اور صدف کنول کو بھی ٹیگ کیا۔اداکار نے اپنے پیغام میں لوگوں کی تنقید کو بے جا قرار دیتے ہوئے لکھا کہ کسی کی ذاتی زندگی میں کیا چل رہا ہے، وہ کوئی فیصلہ کن وجوہات کی بناء پر لے رہا ہے، اس کا دل کس بات پر کتنا دُکھا ہے، یا وہ کسی فیصلے سے کتنا خوش ہے؟