سابق صوبائی وزیر اور سابق وفاقی سیکرٹری عبدالرئوف خان خٹک انتقال کرگئے

June 03, 2020

پشاور(نیوزرپورٹر )سابق صوبائی وزیر اور سابق وفاقی سیکرٹری عبدالرئوف خان خٹک انتقال کرگئے مرحوم کوگزشتہ روز اپنے آبائی گائوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔ رسم قل 4جون بروز جمعرات ان کے آبائی گائوں صالح خانہ ضلع نوشہرہ میں ادا کی جائے گی سوگوران میں بیوی مسز شیرین رئوف خٹک ، دوبیٹے راسیم خان خٹک ، روہیل خان خٹک اوردوبیٹیاں شامل ہیں مرحوم ڈاکٹر سلیم زمان اور علم خان کے سسر تھے۔