بیرون ملک سے وطن واپس آئے مسافروں کیلئے نئی پالیسی کااعلان

June 03, 2020


معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف کی جانب سے بیرون ملک سے پاکستان واپس آنے والے مسافروں کے لیے نئی پالیسی کااعلان کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر معید یوسف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ہر ہفتے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے اور ٹیسٹنگ کے عمل کو مزید تیز کر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ 10 جون تک 20,000 مسافروں کو وطن واپس لایا جائے گا جبکہ پچھلے مرحلے کے مقابلے میں 10,000 سے زائد مسافروں کو وطن واپس لایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ آج سے مسافروں کی آمد پر ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ کیا جائے گا، مسافروں کو ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار کیے بغیر خود تنہائی کے لیے گھر بھیج دیا جائے گا جبکہ ٹیسٹ نتائج کو ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں شامل کیا جائے گا۔

معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف کے مطابق صوبائی حکومت مسافر اور عوام کی صحت اور حفاظت یقینی بنانےکے لیے عملی اقدامات کریں گی۔

معید یوسف نے کہا ہے کہ اس پالیسی کو مزید نرم کرنے کی خوش خبری جلد دی جائے گی۔