آزاد کشمیر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سخت ہوگیا، بلاضرورت گھر سے نکلنے پرجرمانہ ہوگا

June 03, 2020


حکومت آزاد کشمیر نے آج سے اسمارٹ لاک ڈاؤن سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، بلاضرورت گھروں سے باہر نکلنے پر500 روپے جرمانہ ہوگا، 12 سال سے کم اور 8سال سے زائد عمر کےافراد کے گھرو ں سے نکلنے پر پابندی ہوگی، جبکہ ایس او پی کی خلاف ورزی پر تاجروں ، دکانداروں، ہوٹل مالکان کو بھی جرمانے بھرنے ہوں گے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق محکمہ صحت کے ایس او پیز پرعمل نہ کرنے پرتاجروں پر5سے15 ہزار روپے کا جرمانہ کیا جائےگا، ماسک نہ پہننے والے خریدار کو تاجر کوئی چیز فروخت نہیں کرسکیں گے، خلاف ورزی پر درمیانی درجے کے ہوٹلوں کو15 ہزار اور فور اسٹار ہوٹلوں پر ایک لاکھ تک جرمانہ دینا ہوگا۔

نجی کمپنیوں، تعمیراتی کمپنیوں اور بینکوں پرایس اوپی کی خلاف ورزی پر5 لاکھ تک کے جرمانے کیے جائیں گے، نوٹی فکیشن میں تعلیمی ادارے، مزارات ، عوامی اجتماعات،کھیل کے میدان، سینما ہال، بیوٹی پارلرز، حجام کی دکانیں بدستوربند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آزادکشمیرمیں سیاحوں پرپابندی بدستور برقرار رہے گی تاہم مساجد،امام بارگاہوں میں ایس او پی کےتحت عبادت کی اجازت ہو گی۔