ارطغرل کی اداکارہ ایسر بلیچ کا بلیک لائیوز مَیٹر موومنٹ سے اظہار یکجہتی

June 03, 2020

ارطغرل غازی ڈرامے سے شہرت حاصل کرنے والی ترک اداکارہ ایسر بلیچ نے بلیک لائیوز مَیٹر موومنٹ سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

اس تحریک نے امریکی ریاست منیسوٹا میں چند روز قبل پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی موت کے بعد زور پکڑا ہے۔

پاکستان سمیت دینا بھر میں مشہور ڈرامہ ارطغرل غازی کی معروف اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک افریقن امریکی لڑکی کی احتجاجی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ لڑکی اپنے تین بھائیوں کے مارے جانے کے خلاف اور اپنے حقوق کے لیے احتجاج کررہی ہے۔

وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں لڑکی کا کہنا ہے کہ میں یہ پرامن احتجاج کرتے کرتے تھک چکی ہوں، میں اپنے تین بھائیوں کو کھوچکی ہوں، یہ سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔

میں شدید صدمے میں ہوں، آپ میری آنکھیں نہیں دیکھ رہے، میرے لوگ تکلیف میں یہاں موجود ہیں، یہ سب کچھ کرکے تھک چکی ہوں، میں موت سے نہیں ڈرتی۔

یہ بھی پڑھیے: میں تُرک سیریز دیکھ کر ارطغرل بنتا جارہا ہوں، یاسر نواز

یاد رہے کہ یہ ویڈیو شیئر کرنے والی ترک اداکارہ ایسرا بلیچ نے ارطغرل ڈرامے میں ارطغرل کی اہلیہ حلیمہ سلطان کا کردار ادا کیا، ان کے اس ڈرامے میں غیرمعمولی پرفارمنس کو لاکھوں پاکستانیوں نے بہت پسند کیا۔