کورونا کے معاملے پر احتیاط کریں، پاکستان علما کونسل کی اپیل

June 03, 2020

کورونا کے معاملے پر احتیاط کریں، پاکستان علما کونسل کی اپیل

پاکستان علماء کونسل اور دارالافتاء نے پاکستان کے عوام اور حکومت سے کورونا کے معاملے پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے میں سنجیدگی کی اپیل کردی۔

پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ کورونا پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر انسان کو خود اور دوسروں کو بھی تکلیف سے بچانا چاہیے۔

علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ اپنے آپ کو خطرات سے نہ بچانا خودکشی کے مترادف ہے اور دوسروں کو نہ بچانا قتل کے مترادف ہے۔