سوئمنگ پول، جھیلوں یا سمندروں میں نہانے سے کورونا پھیلنے کی سطح مختلف ہے

June 04, 2020

کراچی (نیوز ڈیسک) مغربی ممالک میں جہاں کورونا وائرس کے حملوں کی شدت میں کمی آ رہی ہے اور اسی وجہ سے لاک ڈائون میں نرمی لائی جا رہی ہے، ایسے ممالک میں گرمی کی وجہ سے سوئمنگ پولز، سمندروں یا جھیلوں میں نہانے سے وائرس کا شکار ہونے کا خطرہ بدستور موجود ہے۔ خلیجی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سوئمنگ پولز، جھیلوں یا سمندروں میں گرمی کی وجہ سے نہانے کیلئے آنے والے افراد کی تعداد آئندہ ہفتوں میں بڑھ سکتی ہے تاہم اس کے خطرات کی سطح مختلف ہے۔