الیکشن کمیشن نے فردوس عاشق اعوان کے خلاف توہین عدالت کا کیس خارج کردیا

June 04, 2020

لاہور(نمائندہ خصوصی) الیکشن کمیشن نے سابق وفاقی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے خلاف توہین عدالت کا کیس خارج کردیا۔ ۔فردوس عاشق اعوان پر الیکشن کمیشن کے خلاف بیان دینے پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا گیا تھا،درخواست گذار کی مسلسل عدم حاضری پر الیکشن کمیشن نے کیس خارج کردیا،الیکشن کمیشن ممبر پنجاب کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے فردوس عاشق اعوان کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔