حساس ادارے کا ملازم بے ہوشی کی حالت میں نشتر ہسپتال منتقل

June 04, 2020

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے سےحساس ادارے کے ملازم کوبے ہوشی کی حالت میں نشتر ہسپتال لایا گیا ہے۔ تفصیل کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کا رہائشی آرمی ملازم 23سالہ حبیب اللہ سبزی منڈی کے قریب بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا ،واقعے کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو1122کی مدد سے طبی امداد دینے کے بعد بے ہوشی کی حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کیا، ڈاکٹرز کے مطابق متاثرہ اہلکار کو نشہ آور چیز کھلائی گئی، پولیس نے واقعہ کے متعلق تفتیش شروع کردی ہے۔