ادارہ تعلیم وتحقیق میں آن لائن ٹیچنگ بارے جائزہ اجلاس

June 04, 2020

پشاور (خصوصی نامہ نگار) جامعہ پشاور کے ادارہ تعلیم وتحقیق میں آن لائن ٹیچنگ کا جائزہ اجلاس ادارے کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ارشد علی کی سربراہی میں منعقد ہواجس میں تمام فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں آن لائن ٹیچنگ کو موثر انداز میں چلانے کےلئے متعدد فیصلے کئے گئے ۔ فوکل پرسن پروفیسر ڈاکٹر منیر احمد نے فیکلٹی ممبران کو بریف کیا اور ان کو پیش آنے والی مشکلات پر ان کی رہنمائی کی ۔ پروفیسر ڈاکٹر ارشد علی نے طلباء کو ہدایت کی ہے کہ وہ جامعہ پشاور یا براہ راست ادارہ تعلیم وتحقیق کی ویب سائٹ وزٹ کریں۔