چینی فنکار نے آگ سے شہکار بنا ڈالا

June 04, 2020

آپ نے کئی فنکاروں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے دیکھا ہوگالیکن کچھ لوگ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ ایسے منفرد انداز سے کرتے ہیں کہ دیکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والایہ چینی منچلا فنکار کوئی دیوانہ نہیں بلکہ ایک باصلاحیت آرٹسٹ ہے جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دیوار پرجلتی لکڑی سے ایک گھوڑا اور تندوابنا ڈالا۔

اس منچلے آرٹسٹ کا شہکار جہاں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے وہیں اس کا انوکھا انداز بھی صارفین پسند کر رہے ہیں۔