ٹرانسپورٹرز کی خلاف ورزیوں پر اویس شاہ کا نوٹس

June 04, 2020

انٹراسٹی ٹرانسپورٹرز کے ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے تمام منتخب نمائندوں سے اپیل ہے کہ اپنے علاقوں میں ایس او پیز پر عمل کروائیں۔

اویس شاہ نے کہا کہ جہاں ٹرانسپورٹرز ایس او پیز پر عمل نہیں کر رہے ان کے خلاف ایکشن لیا جا رہا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ جب تک سب ملکر کام نہیں کریں گےا یس او پیز پر عمل کروانا مشکل ہوگا۔

وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ کئی جگہوں سے شکایات آرہی ہیں کہ ٹرانسپورٹرز ایس او پیز پر عمل نہیں کر رہے۔

اویس شاہ نے کہا کہ عوام سے گزارش ہےکہ خدارا ایس او پیز پر عمل کریں، ماسک پہنیں، سماجی فاصلہ رکھیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ انٹراسٹی ٹرانسپورٹ پر تاحکم ثانی پابندی برقرار رہے گی جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کہ خلاف ایکشن لیا جارہا ہے۔