بیرون ملک سے آنے والوں سے کورونا پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا

June 04, 2020

بیرون ملک سے آنے والوں سے کورونا پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا

محکمہ صحت سندھ نے ٹیسٹ رزلٹ سے پہلے ہی گھر جانے کی اجازت کی پالیسی کو خطرہ قرار دے دیا۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو ٹیسٹ رزلٹ سے پہلے گھر جانے کی اجازت کی پالیسی خطرہ ہے۔ بیرون ملک سے آنے والوں سے کورونا پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا،

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ گھر لوٹنے والے مسافر یقیناً اہلخانہ اور دیگر سے ملیں گے۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ نے کہا کہ پازیٹو ہونے کی صورت میں اہلخانہ اور دیگر میں کورونا منتقل ہوسکتا ہے، مسافروں کو گھر جانے دینے سے پورے ملک میں کورونا کیس بڑھ سکتے ہیں۔