وفاق کا عوام کی حفاظت کیلئے ضوابط پر لازمی عمل درآمد کروانے کا فیصلہ

June 04, 2020

وفاق کا عوام کی حفاظت کیلئے ضوابط پر لازمی عمل درآمد کروانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے عوام کی حفاظت کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

این سی او سی کے اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ صنعتی علاقوں، مارکیٹس اور ٹرانسپورٹ کو ایس او پیز کا پابند بنایا جائے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ تمام صوبوں میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئيں۔

یہ ٹیمیں ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں گی، جبکہ خلاف ورزی پر جرمانے کیے جائیں گے۔