لاہور: ماسک کے بغیر ڈرائیونگ کرنے والوں کا چالان ہوگا

June 05, 2020

لاہور کے چیف ٹریفک آفیسر حماد عابد نے خبردار کیا ہے کہ ماسک کے بغیر ڈرائیونگ کرنے پر چالان ٹکٹ جاری ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق کارروائی کے لیے سی ٹی او اور ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں 8 مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

یہ ٹیمیں مختلف مقامات پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں گی۔

سی ٹی او حماد عابد کے مطابق شہر میں تمام وارڈنز بھی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرائیں گے۔

گاڑی میں ایک سے زائد سوار ہونے کی صورت میں سب کے لیے ماسک پہننا لازمی ہو گا۔