چین کے ایک پرائمری اسکول میں چاقو حملہ،39 بچے زخمی

June 05, 2020

بیجنگ (اے ایف پی )جنوب مغربی چین کے ایک پرائمری اسکول میں سیکیورٹی گارڈ کی طرف سے کیے گئے چاقو کے ایک حملے میں قریب 39بچے زخمی ہوگئے۔ سرکاری میڈیا رپورٹس کے مطابق تین افراد شدید زخمی ہوئے، جن میں ایک طالب علم اور اسکول کا پرنسپل شامل ہے۔ یہ حملہ گوانگسی کے علاقے میں ووزہو شہر کے قریب ہوا۔