اسلام آباد کی مختلف یونین کونسلز میں شہریوں کے مفت کورونا ٹیسٹ

June 05, 2020

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) کورونا مریضوں کی اصل تعداد کی جانچ کیلئے قومی ادارہ صحت نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے اشتراک سے اسلام آباد کی یونین کونسلوں میں شہریوں کے مفت ٹیسٹ کرنا شروع کر دیئے۔ جمعرات کو روات، ہمک اور دیگر یوسیز میں 196افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔ قومی ادارہ صحت، ایف ای ایل ٹی پی کی ڈاکٹر جمیل اے انصاری، ڈاکٹر مرزا عامر بیگ اور مرزا ذیشان اقبال پر مشتمل ٹیم نے مئیر شیخ انصر عزیز اور ڈپٹی مئیر ذیشان علی نقوی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر میئر نے کہا ڈپٹی مئیر ذیشان نقوی قومی ادارہ صحت کی تمام یوسیز میں اعانت کرینگے۔