اے ڈی بی کورونا سے نمٹنے کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض دے گا

June 05, 2020

ایشیائی ترقیاتی بینک کو رونا سے نمٹنے کے لیے 30 کروڑ ڈالر کا قرض دے گا

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کورونا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو 30 کروڑ ڈالر کا قرض دے گا۔

اعلامیہ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک اور حکومت پاکستان کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

اے ڈی بی اعلامیے کے مطابق معاہدے کے تحت اے ڈی بی 30 کروڑ ڈالر قرض اور 50 لاکھ ڈالر امداد کی صورت میں دے گا۔

وفاقی وزیر خسرو بختیار نے فنڈنگ پر ایشین ترقیاتی بینک کا شکریہ ادا کیا ہے۔

خسرو بختیار نے کہا کہ ایمرجنسی امداد انسداد کورونا اور احساس پروگرام کے ذریعے نقد رقم کی منتقلی کیلئے استعمال ہوگی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ہیڈ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ سماجی و اقتصادی شراکت دار جاری رکھیں گے۔