ایم کیو ایم لندن کا اجلاس،مصطفی عزیز آبادی مرکزی سیکریٹری اطلاعات مقرر

June 06, 2020

لندن( جنگ نیوز)متحدہ قومی موومنٹ لندن کی رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس قائم مقام کنوینر طارق جاوید کی صدارت میں ہوا جس میں متفقہ طورپر سنیئر رہنما مصطفی عزیزآبادی کومرکزی سیکریٹری اطلاعات اور ارشد حسین کو مرکزی ڈپٹی سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے،اجلاس میں شعبہ اطلاعات کی41سالہ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔