ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں کے قانون میں ترمیم کا بل کمیٹی کے سپرد

June 06, 2020

اسلام آباد (این این آئی)اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الائونسز سے متعلق 1974ایکٹ میں مزید ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش ‘ چیئرمین سینیٹ نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیااور اراکین کو ہدایت کی کہ وہ اس حوالے سے 15 روز میں اپنی تجاویز سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرا دیں‘ ‘ بل کے تحت اراکین پارلیمنٹ کو 25بزنس کلاس اوپن ریٹرن ائیر ٹکٹ کی جگہ مساوی مالیت کے واؤچرز جاری ہونگے،یہ ووچرز اراکین پارلیمنٹ کے خاندان کے افراد بھی استعمال کر سکیں گے۔جمعہ کو مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے تنخواہوں و الائونسز سے متعلق ترمیمی بل ایوان بالا میں پیش کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔