صوبائی وزیر صحت کی نند کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئیں

June 06, 2020

صوبائی وزیر صحت کی نند کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کی نند کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئیں۔ ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کی نند نسیم امراض قلب میں مبتلا تھیں اور قومی ادارہ برائے امراض قلب میں زیر علاج تھیں۔