ملتان کو خوبصورت اور سرسبز بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کرینگے،ملک عابد

June 06, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی ملتان ڈاکٹر ملک عابد محمود نے کہا ہے کہ ملتان شہر کو خوبصورت اور سرسبز بنانے کے لیے بھر پو ر اقدامات کریں گے۔ گرین بیلٹس اور پارکوں کو بہتر بنایا جائیگا، ادارے کے ملازمین ایمانداری اور محنت سے ذمہ داریاں سر انجام دیں۔ انھوں نے ان خیالات کا اظہار پی ایچ اے آفیسران سے بر یفنگ اور نو رالحسن پا رک، شجا ع آباد روڑ گرین بیلٹ، فیصل مختیار پارک اور ڈوگر پارک کے دورہ کے موقع پر کیا۔ ڈائریکٹر جنرل نے مزید کہا کہ شہر کی گرین بیلٹس پر درختوں اور پودوں کی شجرکاری کو یقینی بنائیں گے، شہر کو خوبصورت بنانے کے مشن کو لے کر آگے بڑھیں گے۔ اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا کہ پارکوں کو لاک ڈاؤن میں بھی بہترین حالت میں بحال رکھنے کی بھرپور کو شش کی ہے۔